ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:ریت ذخیرہ اندوزی کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے۔ 30ٹرک اور 20کشتیاں ضبط

منگلورو:ریت ذخیرہ اندوزی کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے۔ 30ٹرک اور 20کشتیاں ضبط

Tue, 15 Jan 2019 13:40:10    S.O. News Service

منگلورو15؍جنوری(ایس او نیوز)غیر قانونی طور پر ریت نکالنے اور انہیں ذخیرہ کیے جانے والے ٹھکانوں پر پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30ٹرک اور 20کشتیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی منگلورو کے گنجی مٹھ ، مُتّورو اور اڈّور میں انجام دی ہے۔ پنمبور اے سی پی شرینواس گوڈا کی قیادت میں بجپے پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ اس معاملے کو کسی کو گرفتار کیے جانے کے تعلق سے کوئی معلومات پولیس نے فراہم نہیں کی ہے۔


Share: